پاکستان اہم شراکت دار، تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے، چین
بیجنگ :(مشرق نیوز) چین نے کہاہے پاکستان اہم شراکت دار ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہادونوں ممالک کے دیرینہ ،تاریخی تعلقات مزید وسعت اختیار کر رہے ہیں،پاکستان چین نہ صرف مضبوط دوست بلکہ اہم امور میں ایک دوسرے کے شراکت دار بھی ہیں،وزیر خارجہ وانگ وی 3 سال میں دوسری مرتبہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے،سٹریٹجک روابط، علاقائی و بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی ،عملی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائےگا۔
وزارت خارجہ نے کہا بیجنگ دورے کے ذریعے پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا،دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مستقبل میں مزید مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔



















