اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بطورکمیٹی اراکین 26ویں ترمیم پر فل کورٹ کا فیصلہ کیا مگر کیس مقرر نہیں کیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ ،منیب اختر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا خط لکھ دیا۔
دونوں ججوں نے خط میں کہا 31 اکتوبر 2024 کو بطور کمیٹی فل کورٹ کا فیصلہ کیا اور کیس نہ لگنے پر 4 نومبر کو پھر خط لکھا،فیصلے پر چیف جسٹس کے لکھے دونوں نوٹس نہیں دئیے گئے، چیف جسٹس نے اپنا نوٹ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پڑھا حالانکہ جوڈیشل کمیشن معاملے پر مجاز فورم نہیں تھا۔
سپریم کورٹ کے دونوں ججوں نے کہا منٹس میں کہا گیا بنچ تشکیل کا معاملہ آئینی بنچ،کمیٹی کو بھیجا گیا اس وقت آئینی بنچ و کمیٹی کا وجود ہی نہیں تھا۔
26ویں ترمیم پر فل کورٹ کا فیصلہ کیا مگر کیس مقرر نہیں کیا گیا،ججز کاخط



















