کورٹ فیسوں میں اضافہ فراہمی انصاف کے اصول کےخلاف ہے،سپریم کورٹ بار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ رولز میں ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ بار نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

سپریم کورٹ بار نے اعلامیے میں کہا رولز میں ترامیم مشاورت کے بغیر کی گئیں،کورٹ فیسوں میں اضافہ فراہمی انصاف کے اصول کےخلاف ہے ،مقدمات کے اخراجات بڑھ جائیں گے،سپریم کورٹ انصاف کا آخری فورم ہے، مالی رکاوٹیں پیدا کرکے غریبوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہونی چاہیے، آئین سستا، تیز تر اور بلا رکاوٹ انصاف کی ضمانت دیتا ہے۔