اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ قوانین 1980 منسوخ ،رولز 2025 نافذ کر دئیے گئے۔
رولز 2025 کے تحت کسی شق پر عملدرآمد میں مشکل پر چیف جسٹس کمیٹی سفارشات کے مطابق حکم جاری کر سکیں گے، فوجداری ،براہ راست دیوانی اپیل کی مدت بڑھا کر 60 دن کر دی گئی،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےخلاف اپیل 14 دن میں دائر کی جائے گی، سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواست کی مدت 30 دن مقرر کر دی گئی، درخواست گزار نظرثانی درخواست دائر کرنے کےساتھ فوری طور پر دوسرے فریق کو نوٹس دے گا،نظرثانی درخواست کےساتھ فیصلے یا حکم کی تصدیق شدہ کاپی لازمی ہوگی۔
نئے شواہد پر مبنی درخواست میں مصدقہ دستاویزات و حلف نامہ لازمی قرار ہوگا، درخواست پر دستخط کرنے والا وکیل یا فریق نظرثانی کی بنیاد مختصر طور پر بیان کرے گا،غیر سنجیدہ یا پریشان کن نظرثانی درخواست پر وکیل یا فریق 25 ہزار روپے تک لاگت کا ذمہ دار ہوگا، نظرثانی درخواست ممکنہ طور پر وہی بنچ سنے گا جس نے فیصلہ دیا تھا، جج کے ریٹائر یا مستعفی ہونے پر بنچ کے دیگر جج درخواست سنیں گے، جیل درخواستوں پر کوئی کورٹ فیس نہیں لی جائے گی،نیا کورٹ فیس چارٹ بھی جاری کر دیا گیا،سی پی ایل اے،سول اپیل ،آئینی درخواست کی فیس 2500 ،سول ریویو کی فیس 1250 ، سکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار روپے ہوگی، انٹرا کورٹ اپیل فیس 5000 روپے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ قوانین 1980 منسوخ، رولز 2025 نافذ



















