پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر عہدے سے فارغ

لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا شایان بشیر نے غیرذمہ دارانہ بیانات دئیے ،پارٹی کے تشخص و مقاصد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ،بیانات کے تناظر میں شایان بشیر کو پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا یا جاتا ہے۔