پاک بیجنگ دفاعی و سکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کےلئے نہیں،چین
بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے کہاہے پاک بیجنگ دفاعی و سکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کےلئے نہیں ۔
چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا اپنے سازوسامان کی ترقی کی کامیابیوں کو پاکستان سمیت دوست ممالک کےساتھ شیئر کرنے کےلئے تیار ہے،پاکستانی فوج نے اپنے دفاعی سازوسامان کو جدید بنانے کےلئے چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو شامل کیا۔
جیانگ بن نے کہا چین پاکستان دفاعی و سکیورٹی تعاون کا مقصد کسی تیسرے فریق کےلئے نہیں،بین الاقوامی و علاقائی سلامتی ، استحکام برقرار رکھنے کےلئے پرعزم ہےں،ادھر چینی ماہر نے کہا ہیلی کاپٹر کی مضبوط فائر پاور سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے فائدہ ہوگا۔



















