اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے رویہ نہ بدلا تو اسمبلی کے بائیکاٹ کا سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے،14 اگست کو جشن آزادی ،بھارت سے جنگ جیتنے کی خوشی منانے کےساتھ عمران خان کی رہائی کےلئے بھی آواز اٹھائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابانی چیئرمین کی آزادی کےلئے تحریک رکے گی نہیں، چلتی رہے گی، 14 اگست کو جشن منائیں گے، ریلیاں نکالیں گے، خان صاحب کی رہائی کےلئے آواز اٹھائیں گے، بھارت کےخلاف فتح کاجشن بھی منائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاشیر افضل مروت کی واپسی پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے،خان صاحب کے حکم پر من و عن عمل کیاجائےگا، استعفوں کے معاملے پربانی نے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی، اسمبلی میں آئے سسٹم کا حصہ بنے، احتجاج نہیں کیا ، ریلیاں نہیں نکالیں، بائیکاٹ نہیں کیا البتہ اگر ایسے ہی کریں گے تو سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
اسمبلی کے بائیکاٹ کا سوچنے پر مجبور نہ کیاجائے،بیرسٹر گوہر



















