لاہور (قمر عباس) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کو ناکام بنانے کی منصوبہ بندی، واسا آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن کی مجرمانہ غفلت، شعبہ سٹیٹ کی نا اہلی کے باعث سرکاری اراضی پر قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائی کرنے کی بجائے زبانی جمع تفریق کی سازش، گلبرگ ڈائریکٹوریٹ کی حدود میں جیل روڈ پر ٹیوب ویل چیمبر کی اراضی پر مافیا نے قبضہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کا عارضی اور مستقل تجاوازت سمیت سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کی منصوبہ بندی واسا آن پے سکیل ڈائریکٹر کی مجرمانہ غفلت کے باعث شعبہ ایڈمن کے آفیسر کی نا اہلی کی وجہ سے ماضی قریب میں گلبرگ ٹاﺅن ایکسین کاشف رسول کی جانب سے مین جھیل روڈ 814/15معتصل عمار ہسپتال ٹیوب ویل چیمبر پر غیر قانونی کمرشل کام کیا جا رہا تھا جس پر روزنامہ مشرق کی نشاندہی پر آپریشن کیا گیا جس کو مسمار کر دیا گیا جس کے بعد پلاٹ خالی ہونے کے بعد عقب میں قائم پلازہ مالکان کی جانب سے مبینہ طور پر قبضہ کرتے ہوئے دیوار تعمیر کر لی گئی ہے جو کہ آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن وسیم احمد اور سٹیٹ آفیسر عامر رشید کی جانب سے سرکاری اراضی کو محفوظ کرنے کی خاطر کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے جس کی وجہ سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ ٹیوب ویل چیمبر کے مسمار ہونے کے بعد ابتدائی قبضہ کی نشاندہی روزنامہ مشرق کی جانب سے کی گئی اس کے باوجود آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن اور سٹیٹ آفیسر کی جانب سے مجرمانہ خاموشی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجہ میں ٹیوب ویل چیمبر کے عقب میں قائم پلازہ مالکان کی طرف سے قبضہ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ آفیسر واسا عامر رشید کا کہنا تھا کہ آپ اس پر ایل اے سی شعبہ سے رابطہ کریں جبکہ آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن وسیم احمد کی جانب سے موقف نہیں دیا گیا۔
واسا ڈائریکٹر گلبرگ ٹاﺅن مہر امجد نے روزنامہ مشرق کو بتایا کہ آپکی نشاندہی پر ایس ڈی او گلبرگ احسن کو اس پر کارروائی کرنے کا کہہ دیا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام تر معاملات کو فی الفور چھوڑ کر اس کو دیکھیں ۔
جھیل روڈ پر ٹیوب ویل چیمبر کی اراضی پر تعمیر کرنے والے مستری کا کہنا تھا کہ پلازہ انتظامیہ ناصر کے کہنے پر دیوار کی تعمیر کر رہا ہوں میں نے تو اپنی مزدوری لینی ہے آپ ناصر سے بات کر لیں، ناصر سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا ان کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا ۔
واسا گلبرگ ٹاﺅن کی سب ڈویژن گلبرگ میں مین جیل روڈ پر ختم ہو جانے والے ٹیوب ویل کی چیمبر بلڈنگ کو مسمار نہ کیا جا سکا جس پر کینٹین قائم کی گئی جو کہ ایکسین گلبرگ کاشف رسول کی جانب سے روزنامہ مشرق کی نشاندہی پر 10مئی 2025ءکو مسمار کر دیا گیا۔ اسکے بعد شعبہ سٹیٹ کی جانب سے سرکاری اراضی کو قبضہ سے محفوط بنانے کی خاطر کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے اور 5اگست 2025کو قبضہ کر لیا گیا ہے ۔
واسا او پی ایس ڈائریکٹر ایڈمن کی مجرمانہ غفلت، جیل روڈ پر ٹیوب ویل کی زمین پر مافیا قابض



















