اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سکیورٹی خدشات پر زائرین کیلئے زمینی راستہ بند کیا،اربعین کے زائرین کےلئے زمینی سفر پر پابندی کے بعد ضروری اقدامات کر رہے ہیں
، بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سے ایران اور عراق کےلئے براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اعتراف کیا زمینی سفر پرپابندی سنگین سکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی ،زائرین کے قافلوں پر دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے،خطرات سے نمٹنے کےلئے وفاق نے بلوچستان حکومت کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی تاکہ زائرین ہوائی سفر کے ذریعے محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
سکیورٹی خدشات پر زائرین کیلئے زمینی راستہ بند کیا،خواجہ آصف



















