شبلی فراز، عمر ایوب،حامد رضا،زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 9اراکین پارلیمنٹ نااہل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شبلی فراز، عمر ایوب،حامد رضا،زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 9اراکین پارلیمنٹ نااہل،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5ایم این اے ،ایک سینیٹر اور 3 ااراکین پنجاب اسمبلی کو 9مئی مقدمات میں سزائیں ہونے پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ۔

شبلی فراز،عمر ایوب ،صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، جنید افضل ساہی، انصراقبال، رائے حسن نواز، رائے حیدرعلی اور رائے مرتضی اقبال شامل ہیں،الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔