پاکستان چین میں میڈیا شراکت داری کا اہم معاہدہ

تیانجن:(مشرق نیوز)پاکستان چین میں میڈیا شراکت داری کا اہم معاہدہ ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان ،چین کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن کے رکن اور وائس منسٹر ڈونگ شن نے دستخط کیے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایتی میڈیا تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ جدید نشریاتی تقاضوں سے ہم آہنگ سمعی و بصری میدان میں بھی تعاون کی نئی راہیں کھولے گا،پاکستان ،چین کے میڈیا ادارے مشترکہ منصوبے شروع ،ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں گے اور معلومات و مواد کا تبادلہ کیا جا سکے گا۔

فریقین نے اتفاق کیا نشریاتی شعبے میں تربیت، تکنیکی معاونت و مشترکہ پروڈکشن کے امکانات کو فروغ دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت، روایات ،ترقیاتی پیشرفت سے واقف ہو سکیں۔