دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،بلاول بھٹو

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونےوالے 22 کشمیری شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاواضح کرتے ہیں خطے میں پائیدار امن تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کیا جائے۔

اپنے بیان میںبلاول بھٹو زر داری نے کہاسرینگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں نے عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہدا کا خون یاد دلاتا ہے آزادی کی روح کو بندوقوں کے زور سے کبھی دبایا نہیں جا سکتا،پیپلز پارٹی قائد عوام، بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔

چیئرمین پی پی نے کہا13 جولائی کا دن ہر کشمیری کے دل میں زندہ ہے،عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،کشمیریوں کو انصاف، وقار اور آزادی دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔