نمبرز پورے ہونے پر عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے،گورنر کے پی


اسلام آباد :(بیورورپورٹ) گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے نمبرزپورے ہونے پرتحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے،اسمبلی میں 30 ایم پی ایز آزاد ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاسیاسی لوگوں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،اپوزیشن کے پاس نمبرز زیادہ ہوں تو عدم اعتماد لانے کا حق بنتا ہے، نمبرز پورے ہوں گے تو جمہوری حق سے کوئی نہیں روک سکتا،فضل الرحمن سے پرانا تعلق ہے، سیاست میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں، کوشش ہے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخاب پر 5 سیٹیں نکالیں۔