لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے مریم نواز عوام کی خدمت میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کرتیں۔
عظمیٰ بخاری سے محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی،مثالی و بہترین انتظامات ،سہولیات کی فراہمی پر مریم نواز کاشکریہ ادا کیا،ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے،وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےلئے عظمیٰ بخاری کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہامحرم الحرام کے انتظامات پر مجالس و جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ محرم کے تمام انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کرتی رہیں، اہل تشیع کمیونٹی کا پنجاب حکومت سے تشکر کا اظہار اچھی روایت ہے،شہریوں کو ہر عید ،تہوار پر پنجاب میں منفرد ، نمایاں انتظامات ہوتے نظر آ رہے ہیں، مریم نواز پنجاب کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کرتیں، پوری ٹیم ،انتظامی افسر ہمہ وقت میدان عمل میں رہتے ہیں۔
مریم نواز عوام کی خدمت میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کرتیں،عظمیٰ بخاری



















