اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہا صدر زرداری کے استعفے کی باتیں بے بنیاد ،گمراہ کن ہیں، افواہیں منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، عوام جعلی خبروں، افواہوں ،منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں،صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا ،جمہوری استحکام کی علامت ،آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں، صدر نے اپنی مرضی و سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے۔
شیری رحمن نے کہاصدر آصف زرداری اتحادی حکومت کے توازن و استحکام کا سب سے اہم ستون وپارلیمانی نظام کے اصل محافظ و آئینی تسلسل کے ضامن ہیں، صدر زرداری کی موجودگی آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہنے کی ضمانت ہے۔
صدر زرداری آئین و پارلیمان محفوظ رہنے کی ضمانت ،استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں،پیپلز پارٹی



















