سٹاک مارکیٹ میں تیزی کو بریک،انڈیکس 826 پوائنٹس گر گیا

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کو بریک،انڈیکس 826 پوائنٹس گر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سرکلر ڈیٹ کی رقم کے اجرا میں تاخیر کی اطلاعات پر سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اور 133000 پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی،کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 826 پوائنٹس گر کر 132577 پوائنٹس پر بند ہوا۔