اسلام آباد:(بیورورپورٹ)افغانیوں کو جعلی سپانسر شپ پر ای ویزوں کا سکینڈل بے نقاب،6 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج ، وزارت خارجہ ،پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرکے 2 افغان باشندوں کو موقع سے گرفتار کرلیا،تحقیقات میں چلا جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ ،پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق 4 کروڑ کی مشکوک رقم بینک اکاونٹ میں جمع کی گئی، جعلی سپانسر شپ ،شناختی کارڈ استعمال کرکے تمام ویزے 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کیے گئے، انٹیلی جنس کو اطلاع نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جعلی ویز سکینڈل میں جی 8 اسلام آباد میں قائم شوروم مرکزی نیٹ ورک بنارہا، افغان باشندوں سے ویزوں کے عوض ہزاروں ڈالر وصول کیے گئے،ایف آئی اے نے کہاگرفتار نیٹ ورک سے موبائل فون، جعلی کاغذات و دیگر ریکارڈ برآمد ہوا، مزید سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے، تحقیقات جاری ہیں، گروہ دھندے سے ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہا تھا۔
افغانیوں کو جعلی سپانسر شپ پر ای ویزوں کا سکینڈل بے نقاب



















