سوات:(بیورورپورٹ)سانحہ سوات کاملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا،کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ بارش سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی ،سیلاب میں 17 سیاح پھنسے ،10کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا،دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے پانی کا رخ دوسری جانب کیا گیا، پانی کا رخ تبدیل ہونے سے جائے حادثہ پر پانی کی سطح کم تھی اور سیاح پہنچ گئے،متاثرہ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے، ہوٹل کے سکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن ہوٹل کے عقب سے چلے گئے، 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھنے پر ریسکیو کو کال کی گئی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا متعلقہ حکام 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوعہ پہنچے، سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا ،کئی الرٹ متعلقہ اداروں سے موصول ہوئے ،متعلقہ افسروں کی ایمرجنسی صورت میں ڈیوٹیاں پہلے ہی لگا ئی گئیں،دریا کنارے قائم تجاوزات کےخلاف آپریشن کا فیصلہ سیلاب سے قبل ہی کرلیا گیاتھا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں سانحہ سوات کاملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا



















