پشاور:(بیورورپورٹ)باجوڑ دھماکے کامقدمہ درج،کالعدم داعش،ٹی ٹی پی ملوث،سی ٹی ڈی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد، خون کے نمونے ،آئی ای ڈی کے ٹکڑے ملے ،دھماکہ ریموٹ کنٹرول یا ٹائمر ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،سی ٹی ڈی کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش سے منسلک میڈیا ادارے ”اعماق نیوز ایجنسی“ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ،تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ سوشل میڈیا اکاونٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا حملہ کالعدم تنظیموں کے ممکنہ گٹھ جوڑ سے کیا گیا یا پھر دونوں جانب سے کریڈٹ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے،ملوث 7 مبینہ دہشتگردوں کی نشاندہی کرلی ،ادھر پشاور پولیس کے مطابق باجوڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا ۔
باجوڑ دھماکے میں کالعدم داعش،ٹی ٹی پی ملوث،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار



















