راولپنڈی،واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایئرچیف کا تاریخی دورہ امریکہ،اہم ملاقاتیں، ٹیکنالوجی ،مشترکہ تربیت پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران چیف آف دی ایئر سٹاف ظہیر بابر سدھو نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں،دوطرفہ عسکری تعاون، باہمی امور، مشترکہ تربیت و ٹیکنالوجی کے تبادلے کےلئے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا،سربراہ پاک فضائیہ نے عسکری تعاون و تربیتی شعبوں میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں ممالک کے سربراہان نے تفصیلی گفتگو کے دوران مستقبل میں اعلیٰ سطح کے عسکری تعلقات کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا ،مشترکہ تربیت، آپریشنل مشقوں ،تبادلہ پروگرامز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کےلئے نئی راہیں استوار کرنے کےلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا،ائیر چیف نے دہشتگردی کےخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں و قابل ذکر آپریشنل کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔
ایئرچیف کا تاریخی دورہ امریکہ، ٹیکنالوجی ،مشترکہ تربیت پر اتفاق



















