فیصلہ سیاہ ترین دن ، پارلیمنٹ ،عوامی سطح پراحتجاج کریں گے،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ ،عوامی سطح پراحتجاج کااعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہابہت ناانصافی ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ،لگتا ہے پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ اب بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے،آئین کی غلط تشریح کی گئی ،نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں، فیصلے کے بعد کے پی میں 3 سیٹیں جیتنے والی جماعت کو 11 نشستیں ملیں گی،وقت بتائے گا فیصلہ غلط ہے، امید ہے 26 ویں ترمیم ایک دن ختم ہوگی اور پھر بننے والے سپریم کورٹ ضرور کہے گی فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہانظرثانی فیصلے کے بعد کسی اورعدالت میں نہیں جاسکتے، اسمبلی ،عوامی سطح پراحتجاج کریں گے،ترجمان پی ٹی آئی نے کہاماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا ،پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مال غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پاکستان مکمل طور پربے آئین، بے انصاف اور ریاستی استبداد کا نمونہ بن چکا ایک بار پھرپی ٹی آئی کے آئینی حق پرڈاکہ ڈالا، فیصلے نے انصاف کی روح کو کچلا،عوام کے ووٹ،نمائندگی اوراعتماد روند دیا۔