اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا اسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہاصیہونی حکومت نے ایران پر ناحق اور جارحانہ جنگ مسلط کی گئی، قوم پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرے گی،عظیم ایرانی قوم باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، پاکستان نے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اصولی و جرات مندانہ موقف پر صدر پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایران اور پاکستان نے ہمیشہ یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔
ایرانی سفیر نے کہا ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، تاریخی فتح امت مسلمہ کیلئے فخر، حوصلے اور سچ کی جیت ہے۔
مزید برآں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،چیئرمین سینٹ نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت اور کثیر الجہتی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، مجھے خوشی ہے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ،یوسف رضا گیلانی نے ایرانی سفیر سے ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، جوہری سائنسدانوں ،بے گناہ شہریوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
اسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستان کی حمایت فراموش نہیں کریں گے، ایران



















