حکومت ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے، فضل الرحمن

مری:(مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے ٹرمپ کے ہاتھ سے فلسطینیوں، عراقیوں، افغانوں کا خون رس رہا ہے، حکومت نوبل انعام کی سفارش واپس لے، امریکہ سے دوستی چاہتے ہیں غلامی نہیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاایران پر حملہ کرکے قومی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی تائید نہ کریں تو کیا اسرائیل کی حمایت کریں،ماضی کی اسٹیبلشمنٹ نے مدارس کو قبول کیا نہ ہی موجودہ اسٹیبلشمنٹ نے، مدارس کی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،ریاست ،سیاست کے درمیان تعلق ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔