فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات بڑی کامیابی ہے،خواجہ آصف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےفیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات بڑی کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر وزیر دفاع نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں سنگ میل ہے، پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں ملتی، تعلقات کی 78 سالہ تاریخ سب سے اہم موڑ ہے، ملاقات میں وطن عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا پاکستان فوجی،سفارتی اور معاشی میدان میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بہت سی کامیابیاں ملیں،ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ایران پر مشکل وقت ہے، باقی برادر اسلامی ملکوں اور پڑوسیوں پر لازم ہے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔