امریکہ اسرائیل، ایران جنگ میں شامل ہو چکا ہے: مشاہد حسین سید

اسلام آباد (مشرق نیوز) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل اور ایران جنگ میں شامل ہو چکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس اقدام کا سیاسی نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے 33 سال سے ایرانی ایٹم بم کے دعوے آج تک سچ ثابت نہ ہوسکے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے وعدے کئے تھے کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی طویل جنگ کے عادی ہیں، امریکی کانگریس پر بھی اسرائیلی لابی قابض ہے۔