بلوچستان کاسرپلس بجٹ پیش،6ہزارغیرضروری آسامیاں ختم


کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان کا سرپلس بجٹ پیش،1028ارب کاتخمینہ،6ہزارغیرضروری آسامیاں ختم کردی گئیں۔

وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاہر معاملے میں دیگر سیاسی جماعتوں کےساتھ مشاورت کو یقینی بنایا ، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 ،پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا،دیہی علاقوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دی گئی،حکومتی فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ، صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کےلئے اقدامات کررہی ہے۔

میر شعیب نوشیروانی نے کہاترقیاتی شعبے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کو پہلی ترجیح دی گئی ،ترقیاتی بجٹ کا 19فیصدمختص کیا،55 ارب 21 کروڑ سے زائد کی رقم رکھی گئی ،غیرترقیاتی امورکےلئے17ارب48کروڑ،محکمہ ایری گیشن کےلئے 42 ارب 78 کروڑ مختص کردئیے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہاغیرضروری6ہز ارآسامیاں ختم کردیں، 8شہروں میں سیف سٹی منصوبے کےلئے18ارب،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے 500ملین روپے تجویز کیے،بچت سکیم کے تحت صوبائی حکومت کوئی گاڑی نہیں خریدے گی، صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے گاڑیاں خریدی جائیں گی۔