پاکستان امریکہ کا تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ٹیرف معاملے پر پیشرفت، پاکستان امریکہ نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ورچوئل بات چیت میں تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا،ورچوئل ملاقات میںتجارت، سرمایہ کاری ،معاشی تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال،مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔

اعلامیے کے مطابق تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی مذاکرات جلد متوقع ہےں،بات چیت متفقہ لائحہ عمل کے تحت کی جائے گی،دونوںممالک کے وزرا نے مذاکرات کامیاب ہونے کی امید ظاہر کردی۔

دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی جیوپولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کسی بھی ممکنہ اثرات سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے،ملک میں اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر موجود ہیں، صورتحال مزید بگڑتی ہے تو اقدامات کےلئے اچھی پوزیشن میں ہیں،پنشن کی ادائیگیاں ایک کھرب سے تجاوز کر چکیں جو وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔