ریکوڈک کو2028تک ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کیاجائے،شہبازشریف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے پاکستان ریلویز ملکی معیشت ،مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ،عوام کےلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،پاکستان ریلویز نقل و حمل کا سستا، تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
شہبازشریف نے ریلوے کی اپ گریڈیشن ،ترقی کےلئے فائنانسنگ معاملے پر بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی،کمیٹی پاکستان ریلویز کی ترقی ،ریکو ڈک تک توسیع کےلئے درکار فائنانسنگ پر ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔



















