لاہور :(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے سیٹ نہ جیتنے والا شخص لیکچر مت دے ، آپ لوگ پرائیویٹ محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں مریم نواز کی کارکردگی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے،مریم نواز ڈیلیور کر رہی ہیں، لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 16ماہ سے لوگوں کو خواب نہیں دکھا رہی، خواب پورے کررہی ہیں ابھی کچھ دن پہلے آپ سمبڑیال میں گلی گلی جا کر مریم نواز کی حکومت کا نتیجہ دیکھ کر آئے ۔
وزیر اطلاعات نے کہا آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اور مسترد پہلے ہی کر رہے ہیںاگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے اگر نہ کچھ بتانے کو ہو نہ کچھ چھاپنے کو تو پھر 16سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔
سیٹ نہ جیتنے والا شخص لیکچر مت دے،عظمیٰ بخاری



















