بجٹ میں ریلیف دیا،کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہے،عطا تارڑ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف دیا، کرنٹ اکاونٹ سرپلس، خیبرپختونخوا میں تعلیم ، صحت کا برا حال ، 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پاکستان نے سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کےخلاف بھرپور موقف اپنایا اور ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی،مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ، دنیا خطے میں امن کےلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے، فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو کبھی بھلایا نہ بھلائیں گے، پاکستان نے غزہ کے مسلمانوں پر جاری مظالم کی ہمیشہ مذمت کی، فلسطینی کاز دلوں کے قریب ہے اور پاکستان نے ہر عالمی فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کےلئے آواز اٹھائی۔

وزیر اطلاعا ت نے کہا بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں، تنخواہ دار طبقے کو تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ ٹیکس میں بھی رعایت دی گئی،پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیا، پشاور میں سیف سٹی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا، بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔