بجٹ دکھاوا،غریب نظر انداز،مہنگائی بڑھے گی:سپریم کورٹ بار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ بار نے بجٹ کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں رو¿ف عطا نے اپنے بیان میں کہا بظاہر بجٹ اصل اصلاحات کی بجائے صرف دکھاوے کی تبدیلیوں پر مبنی ہے ،عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا،مہنگائی ،ضروری اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بجٹ عوام کےلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا،کم از کم تنخواہ کو 37000 روپے پر برقرار رکھنا سراسر ناانصافی ہے اور وسائل کے غلط استعمال ،شاہانہ اخراجات کی واضح مثال ہے۔

میاں رﺅف عطا نے کہاحکومت نے امیر طبقے کو سبسڈی دے کر غریب طبقے کو نظرانداز کیا،غیرترقیاتی منصوبوں کےلئے بھاری فنڈز مختص کرنا بھی باعث تشویش ہے، صرف وزارتیں ختم یا انضمام سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے،تعلیم ،صحت جیسے اہم شعبوں کےلئے خاطر خواہ فنڈز مختص نہیں کیے گئے، حکومت کے شاہانہ اخراجات پر نظرثانی ضروری ہے ورنہ عوام میں مزید مایوسی اور بے چینی پھیلے گی۔