پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ،تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر صحافیوں کا واک آوٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافیوں نے تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر احتجاجاً واک آوٹ کردیا۔

کئی دہائیوں سے قائم روایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فنانس بل پرتکنیکی بریفنگ نہ دینے کےخلاف صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا،صحافیوں نے کہا 20 سال سے بجٹ کے بعد صحافیوں کو ٹیکنیکل بریفنگ دی جاتی ہے لیکن ابحکومت کی جانب سے روایت کو توڑا گیا ،وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو صحافیوں کو منانے ٹاسک دے کر بھیجا مگر ناکام رہے۔

بعدازاں وزیر اطلاعات عطا تارڑ اپنے آفس سے پی بلاک پہنچے، اپنے ساتھ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال و دیگر حکام کو لائے اور صحافیوں سے بات چیت کرکے معاملہ حل کرایا ،ٹیکنیکل بریفنگ نہ دینے پر معذرت کی گئی،وزیر اطلاعات نے آئندہ ہرسال بجٹ کے موقع پر فنانس بل پر ٹیکنیکل بریفنگ کی روایت برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کردیا۔