نوجوان ہی روشن مستقبل کی دلیل ،ملکر پاکستان کو محفوظ بنانا ہے،کور کمانڈر لاہور

لاہور:(خبر نگار)کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کہاہے نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، ملکر وطن عزیز کو محفوظ ، مضبوط تر بنانا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کی پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ کےساتھ خصوصی نشست ہوئی،پرتپاک استقبال کیا گیا،کور کمانڈر نے معرکہ حق کے تناظر میں طلبہ کی بنائی خوبصورت پینٹنگز کا مشاہدہ کیا۔

شرکا سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پوری قوم کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کا ثمر ہے، دنیا پر جرات و پیشہ وارانہ مہارت کو عیاں کر دیا،ملک کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی میں آنا باعث اعزاز ،ملنے والی محبتیں، طلبہ کا پیار ناقابل فروش لمحہ ہے۔

کورکمانڈر نے کہا اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، سلام پیش کرتا ہوں، حالیہ جنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم کی اہمیت کھل کر سامنے آئی ،نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، سب نے ملکر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔