چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سفارتی محاذ سنبھال لیا

نیویارک: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سفارتی محاذ سنبھال لیا،جنگی جنون میں مبتلا بھارت کےخلاف مقدمہ پیش کرنے کےلئے وفد نیویارک پہنچ گیا۔

وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ودیگر سے ملاقاتوں میں بھارتی جارحیت بے نقاب کرےگا،وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کرےگا، امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔