فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات ،تعلقات بڑھانے کا اعادہ

راولپنڈی،باکو: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات ،دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ آذربائیجان کے دوران وزیر دفاع ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،دفاعی تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا،فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کےساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔