قائمہ کمیٹی نے حکومتی تجویز کردہ کرمنل لا ترمیمی بل مسترد کردی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی نے حکومتی تجویز کردہ کرمنل لاترمیمی بل مسترد کردیا۔
دوران اجلاس قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین نے کہا ممبران بل کو پاس کریں یا مسترد ایک سال سے وہی سوالات بار بار دہرا رہے ہیں اگر کوئی بندہ گھر میں نہیں رہ رہا تو مقدمہ کیسے درج ہوگا؟،رکن کمیٹی نے استفسار کیا اب تک کتنی ایف آئی آرز کاٹی گئیں؟ ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ڈسکوز کو تحفظ دینے کےلئے عوام کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
نبیل گبول نے کہامیں براہ راست متاثر ہوں، میرے حلقے میں ایک بلڈنگ پر چھاپہ مارا گیا، چوکیدار 4 مہینے جیل میں رہا اور ہارٹ اٹیک سے مر گیا ایک تو عوام کو بجلی نہیں دے رہے اور دوسرا چھاپے بھی ڈلوائیں؟ ایسا کوئی بل بھی کوئی عوامی نمائندہ منظور نہیں کرے گا،بعد ازاں قائمہ کمیٹی داخلہ نے حکومت کا تجویز کردہ کرمنل لا امینڈمنٹ بل مسترد کردیا۔



















