بلال بن ثاقب معاون خصوصی بلاک چین و کرپٹو مقرر
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کر دیا،عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا،وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جا ری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کرپٹو پالیسی میں رہنمائی کےلئے نوجوان قیادت کو آگے لے آیا، پاکستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قیادت کا عزم ہے، بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں،نوجوان قیادت ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کا مستقبل سنوارنے کو تیار ہے۔



















