آئی ایس پی آر کے نئے ملی نغمے نے 65کی یاد تازہ کردی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)آئی ایس پی آر کے نئے ملی نغمے نے 65 کی یاد تازہ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے وطن کے عظیم سپوتوں، شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں نیا ملی نغمہ ریلیز کر کے قوم کے دلوں کو گرما دیا ،”میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں“ کے عنوان سے جاری ہونے والا نغمہ اپنی دل سوز شاعری، ملی جذبے سے لبریز دھن اور سحر انگیز گلوکاری کے باعث آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا،نغمہ بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےساتھ پیغام دیتا ہے ملکی سرزمین عظیم قربانیوں کی بدولت سربلند ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدائے معرکہ حق کو قوم کے سر کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا قربانیوں کے نتیجے میں سرزمین پاک کو فتح و کامرانی ملی،نغمے کے ذریعے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا گیا بزدل رات کی تاریکی میں وار کیا کرتے ہیں جبکہ بہادر قومیں ،افواج میدان جنگ میں اعلان کر کے اترتی ہیں۔