دہشتگردوں کی قیادت دہلی میں رہتی ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے خضدار واقعہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے،دہشتگردوں کی قیادت دہلی میں علاج کراتی یا رہتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہابھارت نے جنگ اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کر دی ،لوگ پوچھتے ہیں پاکستان میں ہونےوالی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت کیا ہیں؟ ثبوت بھی ملیں گے، پہلے بھی دئیے ، بلوچستان میں کلبھوشن کو پکڑا ۔

وزیر دفاع نے کہا مودی کے مغربی فرنٹ پر شروع کیے گئے اقدام کو پوری قوت سے کچلا جائے گا،چوکنا رہنا ہو گا،ایک شخص بھارتی گجرات سے اٹھا، لوگوں کو زندہ جلا دیاپھر دہشتگردی کو ایکسپورٹ کیا۔