عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
راولپنڈی: (بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی قیادت میں تفتیش کےلئے اڈیالہ جیل پہنچی،جیل ذرائع کے مطابق عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلئے گیا لیکن نہیں آئے اور وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔



















