اسلام آباد (بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے خدشہ موجود بھارت پھر کوئی شرارت کر سکتا ہے، مودی نے بھارت کا چہرہ بدل دیا۔
انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہابھارت میں اب انسانی حقوق کی کوئی قدر و قیمت نہیں، بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا اور جنگ بندی کرانے کا کہا، بھات کو عسکری و سفارتی شکست ہوئی، بھارت نے پھر کوئی مہم جوئی کی تو ماضی کی طرح کا جواب دیا جائے گا،کسی پر منشیات ،غداری کا مقدمہ نہیں بنایا، انتقام در انتقام کی پالیسی پر بالکل کاربند نہیں،عمران خان کیخلاف مقدمات بڑے ٹھوس ہیں ،ریلیف ملتا ہے تو ملے۔
بھارت پھر کوئی شرارت کر سکتا ہے، عرفان صدیقی



















