اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل محفوظ قرار دےدیا۔
آئی اے ای اے نے کہا بھارتی حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی،خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان نے کہا پاکستان کی جوہری تنصیبات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔
دوسری جانب پاکستانی حملے میں بھارتی براہموس میزائل ڈپو کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق ہوگئی، بھارتی ریاست پنجاب میں بیس پر تابکاری کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔
پاکستان کی ایٹمی تنصیبات مکمل محفوظ ہیں: آئی اے ای اے



















