حساب چکتا ،کہا تھا آزمانا نہیں،بھارت میں گھس کر مارا ،وفاقی وزرا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے حساب چکتا کردیا،کہا تھا آزمانا نہیں،بھارت میں گھس کر مارا ۔

خواجہ آصف نے کہا بھارت کو کاری ضرب لگائی ،3،4دن کا قرض پوراہوگیا،افواج نے موثر جواب دیا، دوبارہ کوئی بھارتی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے،چوٹیں لگنے پر بھارت والے ٹکور شکور کر رہے ہیں، پیغام ہے معاملہ ادھر ہی لپیٹ لیں ورنہ بہت نقصان اٹھائیں گے، 5گھنٹوں میں بھارت کو بتا دیا کیا کر سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاپاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، پہل نہیں کی لیکن جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا،کہا تھا تیار ہیں آزمانا نہیں،بھارت نے بہت بھاری نقصان اٹھایا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہافتح بھارتی جارحیت کا واضح جواب ہے،بھارت کو مسلسل اشتعال انگیزیوں اور حملوں کا منہ توڑ جواب ملا، دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی 40سالہ جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے باوجود بھارت نے ہمیشہ جھوٹ پھیلایا ۔

مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہااکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، پاکستان نے جواب میں دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ،پاکستانی عوام کی اپنے وطن سے محبت کی مثال نہیں ملتی، کوئی طریقہ نہیں بھارت خود مدعی بنے، خود حملہ آور ہو جائے۔