لندن:(مشرق نیوز)پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے اپنا لوہا منوا لیا۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا، فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی کامیابی کو چینی طیاروں ،فوجی سازوسامان کی بہترین تشہیر قرار دیتے ہوئے کہاجنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا ۔
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے اپنا لوہا منوا لیا



















