اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی ہیکرز نے ”آپریشن سالار“کاآغاز کرکے کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لیں،ابتدائی مرحلے میں بھارت کی اہم ویب سائٹس سے ڈیٹا حاصل کرکے پاکستانی پرچم بھی لگا دیا گیا۔
والنٹیئر گروپ کی جانب سے بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہیکرز کی جانب سے بیان میں کہا گیا کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے رد عمل میں کی گئی، پرامن قوم ہیں لیکن اگر کوئی ملکی سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپریشن سالار وارننگ ہے، انجام نہیں۔
پاکستانی ہیکرز کا ”آپریشن سالار“، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک



















