اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے اور پاکستان اپنی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دے گا۔
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات کی ،پاک بھارت کشیدگی ،سرحدوں کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی ، بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال اورڈورنز دہشتگردی سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ نے کہابھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی ،پاکستان نے موثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا،خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمے دار بھارت ہے،پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے اور پاکستان اپنی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دےگا۔
پاکستان اپنی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دےگا،محسن نقوی



















