لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)بھارت کیخلاف قوم متحد، ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی، شہر شہر ریلیاں ،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
کوئٹہ میں مسیحی برادری نے سابق رکن بلوچستان اسمبلی جعفر جارج کی قیادت میں زبردست ریلی نکالی،قومی پرچم تھامے شرکا نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت مخالف نعرے لگائے۔
کراچی میں وکلا نے بار ایسوسی ایشن کے تحت ”استحکام پاکستان ریلی“ نکالی، پاک فوج کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا عزم دہرایا، وکلا نے واضح پیغام دیا بھارت کی ہر سازش کو بے نقاب کریں گے اور ضرورت پڑی تو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے۔
فیصل آباد، کرک ودیگر شہروں میں بھی لوگوں نے وطن سے بھرپور محبت کا مظاہرہ کیا،ریلیوں کے شرکا پر پھول نچھاور کیے گئے۔
ٹنڈو الہ یار میں ہندو برادری نے راما پیر مندر میں پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں مانگیں،سندھ، پنجاب ، خیبرپختونخوا،سندھ کے شہروں میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے،شرکا نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا اگرکوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو ماضی کی طرح پھر منہ کی کھانا پڑے گی۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















