پاکستانی ہندو برادری کا بھارت کو دوٹوک پیغام

لاہور:(سپیشل رپورٹر)پاکستانی ہندو برادری نے پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین آل پاکستان ہندو رائٹس موومنٹ ہارون سراب دیال نے کہا بھارت ہمیشہ فالز فلیگ کے ذریعے ڈرامہ رچاتا ہے، ریاست پاکستان کے اداروں کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے،چیئرمین امن کمیٹی مینارٹی ونگ کشور سونی نے کہابھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،پاکستان کے ہندو پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

سماجی کارکن راجیو ٹھاکر نے کہا پاکستانی امن و بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، جنگوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی لڑنے سے،راج کمار نے کہا بھارت کی پاکستان پر الزام تراشی بچگانہ حرکت ہے، پاکستان کے دفاع کی خاطر جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

صدم چند نے کہا پاکستان کی خاطر اپنے بچے بھی قربان کر دیں گے ،مہندرا کمار نے کہابھارت ناکامی پر صرف بھڑکیں مار رہا ہے، جنگ میں اپنی فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔