لاہور : ( ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کیلئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
مریم نواز نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، منصوبہ اپنی چھت، اپنا گھر کی توسیع ہے اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ،2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ۔
ای پورٹل کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا منصوبے محض تعمیرات نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی دعائیں ہیں، قرض کی واپسی کیلئے آسان اقساط اور 3 ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے جبکہ قرضوں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ۔
’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح



















