لوئر کوہستان،سکھر،پشین:(نمائندگان مشرق) لوئر کوہستان میں کار کھائی میں جا گری، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق،سکھر،بلوچستان،ٹریفک حادثات نے 6زندگیاں نگل لیں۔
افسوسناک حادثہ راولپنڈی سے گلگت جانیوالی قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے قریب پیش آیا ،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچیں،جاں بحق ہونیوالوں میں 3 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب سکھر ملتان موٹروے پر سانگی کے قریب بس ٹریلر سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،حادثے میں 12 مسافر زخمی بھی ہوئے ،بس کراچی سے علی پور جارہی تھی۔
مزید بر آں بلوچستان کے ضلع پشین میں آلو سے لدھا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد چل بسے،لیویز حکام کے مطابق آلو سے لدھا ٹرک پنجاب سے کوئٹہ جارہا تھا پشین کی تحصیل نانا صاحب کے علاقے کلی دلسور کے قریب الٹ گیا، لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















